صحافی کالونی کی حدود میں دکان اور گھر سے بجلی چوری پکڑی گئی
لاہور (کرائم رپورٹر ) بجلی کے میٹر جدید طریقے سے ریورس اور ٹیمپرکرنیوالا گینگ اوکاڑہ سے پکڑا گیا لیسکو ٹیم نے بصیرپور سب ڈویڑن میں میٹر ٹیمپرنگ گینگ رنگے ہاتھوں پکڑا ،ملزمان جدید ڈیجیٹل آلات اور پروگرامنگ سے ریورس ریڈنگ کرتے تھے ،مقامی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں لیپ ٹاپ اور خصوصی ٹیمپرنگ آلات برآمد گرفتار ملزمان کے موبائل و لیپ ٹاپ کی فرانزک جانچ سے نیٹ ورک کے شواہد ملے،ملزمان نے مختلف شہروں میں میٹر ٹیمپرنگ کے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، چیف ایگزیکٹولیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں اور سہولت کاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔بجلی چوری و معاونت معاف نہیں کی جائے گی،لیسکو ٹیموں کی کارکردگی کو خراجِ تحسین، سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ادھر لیسکو کی صحافی کالونی سب ڈویڑن کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی، ایس ڈی او صحافی کالونی صغیر احمد نے ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائی کی، کاروائی کے دوران دکان اور گھر سے بجلی چوری پکڑی گئی، کھیرے گائوں میں اسلم مارٹ میں بوگس میٹر لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی، قریبی گھروں میں بھی ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی۔