حکومتی شخصیات کو اپریل سے جون تک 21 قیمتی تحائف ملے

اسلام آباد (آئی این پی )کابینہ ڈویژن کی جانب سے اپریل تا جون توشہ خانہ تحائف کا ریکارڈ جاری کر دیا گیا،مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو اپریل تا جون 2026 میں 21 قیمتی تحائف ملے،وزیر اعظم پاکستان اور نائب وزیر اعظم  مذکورہ عرصے میں توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔  توشہ خانہ ریکارڈ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو ایک شوگر بال، قیمتی قلم، مسجد نبوی کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی،وزیر اعظم کو چینی خلائی سٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔  توشہ خانہ ریکارڈکے مطابق نائب وزیر اعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری سٹیچو کا ماڈل، کف لنکس بطور تحفہ ملی۔ دونوں اعلی ترین حکومتی شخصیات کی جانب سے حاصل ہونے والے تحفہ جات توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے گئے، کابینہ ڈویژن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہاہے۔