صدر‘وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہوں اور وزراء کو 6ماہ میں قیمتی تحائف ملے کابینہ ڈویژن

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلی پنجاب  مریم نواز ‘ وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ  تحائف وصول کرنے والوں کی فہرست کا حصہ ہیں

چیف آف جنرل سٹاف سید عامر رضا، وائس ایڈمرل راجہ رب نواز ، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیراحمد، وزیر تجارت، سیکرٹری  نے بھی تحائف لئے
ملک احمد خان، محمد علی رندھاوا، رفعت مختار راجہ، وہاب ریاض کو تحائف ملے، تحائف وصول کرنے والوں میں زین عاصم اور عثمان باجوہ بھی شامل ہیں
اسلام آباد (آئی این پی )کابینہ ڈویژن نے یکم جنوری2025 سے  30 جون 2025 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کر دیا  ۔کیلنڈر سال 2025 کی پہلی ششماہی مدت میں وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری کو قیمتی تحائف ملے، چیف آف آرمی اسٹاف، ایئر چیف اور چیف آف نیول سٹاف کو بھی تحائف ملے۔نائب وزیراعظم اسحق ڈار، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو تحائف ملے، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ بھی تحائف وصول کرنے والوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔چیف آف جنرل اسٹاف سید عامر رضا، وائس ایڈمرل راجا رب نواز کو بھی تحائف ملے، چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیراحمد، وزیر تجارت، سیکرٹری تجارت نے بھی تحائف وصول  کئے ۔ملک احمد خان، محمد علی رندھاوا، رفعت مختار راجا، وہاب ریاض کو تحائف ملے، تحائف وصول کرنے والوں میں زین عاصم اور عثمان باجوہ بھی شامل ہیں۔طارق فاطمی اور خواجہ عمران نذیرسمیت دیگر شخصیات فہرست کا حصہ ہیں، پاکستانی حکام اور شخصیات کو بیشتر تحائف غیر ملکی اعلی حکومتی شخصیات اور دیگر نے دئیے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم شہبازشریف کو ایک شیلڈ کا تحفہ دیا، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) راشد لنگڑیال نے بھی وزیر اعظم شہبازشریف کو ایک شیلڈ کا تحفہ دیا تھا۔سال 2025 کے پہلے 6 ماہ میں تحائف میں ڈیکوریشن پیسز، گھڑیاں، الیکٹرک گاڑیاں ملیں، اسی مدت میں ریڈی میڈ کارپٹ اور بیڈ شیٹ کے تحائف بھی وصول کیے گئے، تحائف میں جائینماز، ٹیبل کلاتھ،کافی سیٹ، ٹی سیٹ اور ٹائی سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔اس مدت میں میں وصول کنندگان نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے، کابینہ ڈویژن وصول شدہ تحائف کا تخمینہ کروارہا ہے، پراسیس بھی جاری ہے۔