سمندر میں کشتی الٹ جانے کے باوجود لڑکازندہ بچ نکلا

لاہور(نیٹ نیوز)سمندر میں کوئی کشتی یا بحری جہاز ڈوب جائے تو کسی فرد کا بچنا ناممکن ہوتا ہے۔مگر یہ جان کر یقین کرنا مشکل ہوگا کہ ایک سیاحتی کشتی کے سمندر میں الٹ جانے کے چند گھنٹوں بعد ایک بچے کو پانی کے اندر سے زندہ نکالا گیا۔جی ہاں ایسا حقیقت میں ویتنام میں ہوا ہے۔اس حادثے میں 35 افراد ہلاک ہوئے مگر یہ 10 سالہ لڑکا سمندر میں الٹ جانے والی کشتی میں بن جانے والے ائیر پاکٹ (ہوا کا بہت کم دباؤ والا حصہ) میں رہ کر زندہ بچنے میں کامیاب ہوگیا۔یہ لڑکا اپنے خاندان کے ساتھ 19 جولائی کو ویتنام کے مشہور Ha Long Bay میں سیاحتی کشتی میں سفر کر رہا تھا، جب اچانک یہ کشتی طوفان میں پھنس گئی۔طوفان میں پھنسنے کے بعد کشتی الٹ گئی اور بچے نے زیرا?ب بن جانے والے ایک ائیر پاکٹ میں پناہ لی اور وہاں رہ کر مدد کا انتظار کرتا رہا۔ویتنامی میڈیا کے مطابق امدادی ٹیموں نے اسے بحفاظت نکال لیا اور اسے کسی قسم کا جسمانی نقصان نہیں پہنچا مگر اس کی ذہنی حالت ضرور متاثر ہوئی۔بعد ازاں اسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔بچے نے وہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'سب کچھ بہت تیزی سے ہوا، میں نے باہر نکلنے کی کوشش کی اور پھر فوجیوں نے مجھے بچایا'۔امدادی ٹیموں کی جانب سے گمشدہ مسافروں اور کشتی کے عملے کو تلاش کیا جا رہا ہے مگر خراب موسم کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔اس کشتی میں 53 افراد سوار تھے جن میں سے 10 کو بچا لیا گیا جبکہ 3 اب بھی گمشدہ ہیں۔