کراچی (آئی این پی ) کراچیمیںابراہیم حیدری ریڑھی گوٹھ کے قریب سمندر میں ایک لانچ الٹ گئی، جس میں 19 ماہی گیر سوار تھے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے فورا بعد کارروائی کرتے ہوئے 18 افراد کو بحفاظت سمندر سے نکال لیا گیا، جبکہ ایک ماہی گیر تاحال لاپتہ ہے۔ لاپتہ شخص کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔