6قمار باز گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 قمار بازوں کوگرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو تاش پر سٹے بازی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی نقد رقم، موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کر لئے گئے۔گرفتار ملزمان میں ایوب،رفیق،حسن،افضل،نیاز اور واجد شامل ہیں ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔