بالی وڈ اداکار کارتک آریان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ واقعہ ہدایتکار کبیر خان کی آنے والی فلم کی آخری دو دنوں کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا، جب کارتک آریان ایکشن مناظر کی عکس بندی کر رہے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کے گھٹنے پر چوٹ آئی ہے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ممبئی کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق، کارتک آریان کے گھٹنے کا سرجری کرنا ممکن ہے، اور علاج کے بعد انہیں کئی دنوں تک آرام کی ضرورت ہوگی۔ پروڈکشن سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ شوٹنگ کے دوران پیش آیا اور اداکار کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ جلد صحت یاب ہوسکیں۔