کارتک آریان نے اپنی فٹنس کا اسلوب شیئر کیا

کارتک آریان نے اپنی فٹنس کا اسلوب شیئر کیا

بھارتی اداکار کارتک آریان نے اپنی فٹنس اور صحت مند طرزِ زندگی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ گوشت سے مکمل طور پر پرہیز کرتے ہیں اور اپنی غذا میں صرف سبزیوں پر مبنی غذائیں شامل کرتے ہیں۔

 ایک حالیہ پوڈکاسٹ گفتگو میں 34 سالہ کارتک نے اپنی روزمرہ کی روٹین اور صحت کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی فٹنس کا بنیادی راز مہنگی یا پیچیدہ ڈائیٹس پر نہیں بلکہ سادہ اور قدرتی غذا کے استعمال پر منحصر ہے۔ وہ باقاعدگی سے قدرتی اجزاء سے بھرپور غذا کھاتے ہیں اور نظم و ضبط کے ساتھ اپنی روزمرہ کی زندگی کو منظم رکھتے ہیں۔کارتک نے بتایا کہ وہ اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے قدرت سے حاصل ہونے والے غذائی اجزاء پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا، "میں نے ویجیٹیرین ڈائیٹ اپنائی ہے، جس میں پنیر، اسپراؤٹس، پلانٹ بیسڈ پروٹین شامل ہیں۔ میں رات کو ایک سوپ پیتا ہوں اور یہ معمول ایک روبوٹک روٹین بن چکی ہے۔"

انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ چھ ماہ سے وہ روزانہ ایک ہی طرح کا ٹماٹر کا سوپ پیتے آ رہے ہیں، اور یہ ان کی عادت اور روٹین کا حصہ بن چکا ہے۔ کارتک نے مزید بتایا کہ ان کی متوازن غذا میں دالیں، ٹوفو، پنیر اور اسپراؤٹس شامل ہیں، جو انہیں توانائی اور فٹنس کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔اس گفتگو کے ذریعے انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سادہ اور قدرتی غذا سے صحت مند رہنا ممکن ہے، اور کوئی بھی پیچیدہ یا مہنگی ڈائیٹ اس کے متبادل نہیں ہے۔