تیجس طیاروں کے حادثات، میڈ اِن انڈیا دفاعی منصوبے کی ناکامی بے نقاب

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں تیار جنگی طیارے تیجس نے نام نہاد "میڈ ان انڈیا " منصوبے کی ناکامی اور ناقص دفاعی صلاحیت کی قلعی کھول دی۔طیاروں کی تباہی کے ساتھ جنگی جنون میں مبتلا مودی کے وشو گرو بننے کے تمام مکروہ عزائم زمیں بوس ہو گئے۔ بی بی سی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جنگی طیاروں کی تباہی کے بڑھتے واقعات، انڈیا کا بڑی فوجی طاقت بننے کا خواب چکنا چور کر رہے ہیں۔ 7 فروری 2026 کو تیجس کے تیسرے حادثے کے بعد بھارتی فضائیہ نے 30 تیجس طیاروں کی پوری فلیٹ کو خاموشی سے گرائونڈ کر دیا ہے۔