اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی نظرِ ثانی درخواست پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں نور مقدم قتل کیس میں مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی نظرِ ثانی درخواست پر سماعت کی، ظاہر جعفر کی جانب سے وکیل خواجہ حارث پیش ہوئے۔