مذاکرات ناکام ہوئے تو حکومت کوخطرہ ہوسکتا ہے:شاہ محمودقریشی

مذاکرات کی ضرورت پاکستان کو ہے،  پی ٹی آئی کو نہیں،دعاہے   مذاکرات کسی منطقی نتیجے تک پہنچیں
9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے:عدالت پیشی پرمیڈیا سے گفتگو
   لاہور(آئی این پی )پی ٹی آ ئی  رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا  ہے  ملک اس وقت ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، امریکہ نے پاکستان کے نیوکلئیر اور میزائل سسٹم پر بات چیت کی ہے، جس سے اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔  اے ٹی سی لاہور میں میڈیا سے  غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا مذاکرات کی ضرورت پاکستان کو ہے، نہ کہ پی ٹی آئی کو۔ انہوں نے دعا کی  یہ مذاکرات کسی منطقی نتیجے تک پہنچیں۔  مذاکرات کا مثبت نتیجہ نہ آنے کی صورت میں حکومت   کا  استحکام خطرے میں پڑ سکتا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا  9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنایا جائے۔