اسحاق ڈار سے ہولی سی کے ریاستی تعلقات کے سیکریٹری آرچ بشپ پال رچرڈ گالاگر کی ملاقات

اسلام آباد (آن لائن)  پاکستان اور ہولی سی (ویٹیکن) نے عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی اور فلسطین کے تنازع کے منصفانہ حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دونوں جانب سے فلسطین میں جاری انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پائیدار امن کے قیام کے لیے عالمی سطح پر مسلسل سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ہولی سی (ویٹیکن) کے ریاستی تعلقات کے سیکریٹری آرچ بشپ پال رچرڈ گالاگر نے ملاقات کی۔