نیویارک، واشنگٹن (آئی این پی )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار دورہ امریکہ کے دوران ایک روز کیلئے واشنگٹن جائیں گے جہاں وہ جمعہ کو امر یکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے بھی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے صدرٹرمپ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر چکے، جمعہ کو اہم پاکستانی رہنما سے ملاقات شیڈول ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یہ پہلی ملاقات ہو گی ۔ امکان ہے کہ نائب وزیراعظم امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی میں کردار پر اظہار تشکر کریں گے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے رہنمائوں کی ایک ملاقات طے ہے جس میں وہ خود بھی موجود ہوں گی۔پریس بریفنگ کے دوران ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ کشمیر سمیت تمام معاملات پر تبادلہ خیال ہو گا، انہوں نے کہا کہ امریکا جانتا ہے پاک بھارت معاملات کو آگے کیسے بڑھانا ہے