چلتی ٹرین میں خاتون مسافر کو تھپڑ مارنے والاٹکٹ چیکر معطل

چلتی ٹرین میں خاتون مسافر کو تھپڑ مارنے والاٹکٹ چیکر معطل

فیصل آباد سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین میں ایک ٹکٹ چیکر نے خاتون مسافر کو تھپڑ مار دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ریلوے حکام نے واقعے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سپیشل ٹکٹ ایگزامینر ارشاد کو معطل کر دیا۔ ڈویژنل کمرشل آفیسر عبداللہ ارشد کے مطابق معطلی کے بعد واقعے کی باقاعدہ انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق واقعہ سامان رکھنے کے تنازع پر مسافروں کے درمیان تلخ کلامی سے شروع ہوا، جس کے بعد ویڈیوز بنانے پر معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔ دوران واقعہ ٹرین کچھ دیر کے لیے رکی رہی، جس کے بعد دیگر مسافروں کی مداخلت سے لڑائی ختم کرائی گئی۔انکوائری ٹیم پیر کو ٹکٹ ایگزامینر، ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار اور گارڈ کے بیانات قلمبند کرے گی۔ ریلوے حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کے معاملات رپورٹ کریں تاکہ فوری کارروائی ممکن ہو سکے۔