ٹرین پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق

ٹرین پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق

راولپنڈی کے علاقے مندرہ میں 30 سالہ نوجوان حسنین علی ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق حسنین علی پشاور سے لاہور جانے والی ٹرین میں سفر کر رہا تھا جب حادثہ پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق نوجوان نے گھر پہنچنے سے پہلے اپنے اہلِ خانہ سے رابطہ بھی کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ گھر واپس آ رہا ہے۔ متوفی کباڑ کا کام کرتا تھا اور اس کا تعلق شیخوپورہ سے تھا جبکہ اس کے والدین لاہور میں مقیم ہیں۔واقعے کے بعد پولیس اور امدادی اداروں نے لاش کو اسپتال منتقل کر دیا جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔