سکاٹ لینڈ : مسجد پر دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے نوجوان کو 10 سال قید کا حکم

گلاسگو(آئی این پی) اسکاٹ لینڈ میں مسجد پر دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 17 سالہ نوجوان کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق  ہائی کورٹ گلاسگو میں سماعت کے دوران جج لارڈ آرتھر سن نے ریمارکس دئیے کہ ملزم نے انتہائی شیطانی منصوبہ تیار کیا تھا۔عدالت نے 10 سال قید کے بعد 8 سال تک نگرانی میں رکھنے کا بھی حکم دیا، کم عمری کی وجہ سے نوجوان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا