ویسٹ انڈیز کے بالر روماریو شیفرڈ ہیٹ ٹرک کی ، ہیٹ مائر نے طوفانی نصف سنچری بنائی
ویسٹ انڈیز نے میچ جیتنے کے لئے 182رنز کا ٹارگٹ دیا جوسکاٹ لینڈ ٹیم بنانے میں ناکام رہی
کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2026 کے کھیلے جانیوالے گروپ میچ میں بھارت کے کولکتہ کیایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے بالر روماریو شیفرڈ کی ہیٹ ٹرک، ہیٹ مائر کی طوفانی نصف سنچری اور شاندار کیچ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے، ویسٹ انڈیز نے ہفتے کو ایڈن گارڈنز میں T20 ورلڈ کپ کے اپنے افتتاحی میچ میں سکاٹ لینڈ کے خلاف 5 وکٹوں پر 182 رن کا سکور کھڑا کیا۔ اس کے بعد شیفرڈ کے ایک اوور نے میچ ویسٹ انڈیز کے حق میں کر دیا۔میچ کے درمیانی اوورز میں بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیٹ مائر کی جارحانہ بلے بازی نے میچ کا رخ ہی بدل دیا۔انہوں نے36 گیندوں پر64 رنز بنائے جس میں6 چھکے اور2 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے صرف 22 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ادھر روماریو شیفرڈ کی 17ویں اوور میں ہیٹ ٹرک اور میچ میں پانچ وکٹوں نے کیریبین ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ویسٹ انڈیز نے یہ میچ 35 رنز سے جیت لیا۔