افریقی قبیلہ کچھ عرصہ قبل زمبابوے سے آیا تھا‘ خود ساختہ طور پر بادشاہت کا دعوی قائم کر رکھا تھا
گلاسگو (آئی این پی )اسکاٹ لینڈ میں بادشاہت کا خود ساختہ دعویدار افریقی قبیلہ گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے سرحدی علاقے میں ایک افریقی قبیلہ جو کچھ عرصہ قبل زمبابوے سے آیا تھا اس نے خود ساختہ طور پر بادشاہت کا دعوی قائم کر رکھا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق یہ قبیلہ چند افراد پر مشتمل ہے اور انہوں نے ایک نجی جگہ پر ڈیرہ ڈال رکھا تھا اور دعوی کرتے تھے کہ وہ اپنے اجداد کی زمین واپس لینے آئے ہیں