لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس اور ملٹری انٹیلی جنس کی مشترکہ کارروائی‘ بدنام زمانہ انڈھڑ گینگ کے 24 ارکان نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے‘ 50‘ 50لاکھ سر کی قیمت والے دوڈاکو بھی شامل‘ ضلع میں عوام کوپرامن ماحول میسر آئیگا‘ ہتھیار ڈالنے والوں سے قانون کے مطابق سلوک کیاجائیگا‘ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی میڈیاسے گفتگو۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پولیس اور ملٹری انٹیلی جنس کی مشترکہ کارروائی کے دوران کچہ میں بدنام زمانہ انڈھڑ گینگ کے 24 ارکان نے ہتھیار ڈال کر خود کوپولیس کے حو الے کردیا۔ ہتھیار ڈالنے والوں میں 50‘ 50لاکھ سر کی قیمت والے شیرا کورائی اور شاہد انڈھڑ بھی شامل ہیں دوسری طرف کچہ رجوانی‘ کلیئر کروا لیا ،ڈاکو ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔