53 ایڈیشنل سیشن ،10سینئر سول ججز کے تقرر و تبادلے

 ایڈیشنل سیشن جج قمر زمان چنیوٹ ،راشد نواز میانوالی ،شاہد صدیق لاہورتعینات
 محمد جمیل ،امین شہزاد کو سینئر سول جج فیصل آباد ،نوازش خان کو ننکانہ لگا دیا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد 53 ایڈیشنل سیشن اور10سینئر سول ججز کے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 63ججز کے تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج قمر زمان بھٹی کا تبادلہ چنیوٹ ،راشد نواز کا میانوالی،سلیم اقبال کا جھنگ،سرفراز علی کا ڈیرہ غازی خان،ذوالفقار احمد نعیم کا قصور،عارف مجاہد کا مظفر گڑھ،امتیاز ندیم کا پنڈی گھیب،شیخ نوید بابر کا احمد پور شرقیہ ،پرویز نواز کا لیہ،امجد علی کا سرگودھا،امتیاز احمد کا جہلم،محمد ممتاز کا فیروز والہ،تجمل حسین کا وہاڑی،شاہد صدیق کالاہور،افتخار النبی کا بہاولپور،فرزانہ شہزاد کاچکوال،شکیل احمد سپرا ء کا بھلوال ،وسیم احمد کا چونیاں ،احمد کامران کا میانوالی اورمحسن علی خان کا ملتان تبادلہ کردیا گیا۔ علاوہ ازیں محمد سعید کو سینئر سول جج لاہور،محمد جمیل کو سینئر سول جج فیصل آباد،مصنف علی جوئیہ کوسینئر سول جج ڈیرہ غازی خان ،نوازش خان چودھری کو سینئر سول جج ننکانہ،محمد عثمان کو سینئر سول جج سرگودھا،شکیل احمد کو سینئر سول جج ساہیوال، امین شہزاد کوسینئر سول جج فیصل آباد،شبانہ حمید کو سینئر سول جج پاکپتن ،غلام اکبر کوسینئر سول جج ساہیوال،جبکہ عارف خان کو او ایس ڈی سول کورٹ لاہورتعینات کردیا گیا ہے۔