سعودی عرب میں 3 لاکھ سے زائد نئی ملازمتیں فراہم کرنے کا نیا پروگرام متعارف

سعودی عرب میں 3 لاکھ سے زائد نئی ملازمتیں فراہم کرنے کا نیا پروگرام متعارف

سعودی وزارت افرادی قوت نے نجی شعبے میں سعودائزیشن کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے نیا پروگرام ’نطاقات المط‘ متعارف کرایا ہے، جس کے تحت سعودی شہریوں کے لیے 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد ملازمتوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا ایس پی اے کے مطابق یہ پروگرام 2026 سے تین سال کے لیے شروع کیا گیا ہے اور اس دوران نجی شعبے میں سعودی شہریوں کو مرحلہ وار روزگار فراہم کیا جائے گا۔وزیر افرادی قوت احمد الراجحی کا کہنا ہے کہ نئے مرحلے کو لانچ کرنے سے قبل تمام امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا اور سابقہ تجربات اور مقامی مارکیٹ کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نطاقات پروگرام سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف میں شامل ہے، جس کا آغاز 2021 میں ہوا تھا۔ پروگرام کے پچھلے تین سالوں میں 5 لاکھ 50 ہزار سے زائد سعودی شہریوں کو روزگار فراہم کیا جا چکا ہے۔