کشمیری صحافیوں نے بھارتی مظالم کے باوجود حق کی شمع کو روشن رکھا ہوا ہے:ورلڈ پریس فریڈم ڈے پر پیغام
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ آزادی صحافت کی اصل قیمت مقبوضہ کشمیر کے جرات مند صحافی چکا رہے ہیں،کشمیری صحافیوں نے بھارتی مظالم کے باوجود حق کی شمع کو روشن رکھا ہوا ہے۔ ورلڈ پریس فریڈم ڈے پر پیغام میں مشعال حسین ملک نے کہا کہ آزادی صحافت کی اصل قیمت مقبوضہ کشمیر کے جرات مند صحافی چکا رہے ہیں،کشمیری صحافیوں نے بھارتی مظالم کے باوجود حق کی شمع کو روشن رکھا ہوا ہے، چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن نے قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں قید اور تشدد کا نشانہ بننے والے کشمیری میڈیا ورکرز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی آواز بننے والے بین الاقوامی صحافی انسانیت کے حقیقی سفیر ہیں۔