میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبے تولیدو میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 68افراد ہلاک ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ میڈرڈ سے سیویل جانے والے ریلوے ٹریک پر پیش آیا، تصادم کے بعد دونوں ٹرینوں کی بوگیاں پٹڑی سے اتر کر ڈھلوان سے نیچے جا گریں، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسپین میں رواں سال یہ تیسرا بڑا ٹرین حادثہ ہے۔