اسلام آباد (آئی این پی)غیرقانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر بلال شاہد را کے مطابق غیرقانونی رہائش پذیر افغانیوں کو طورخم بارڈر پہنچایا جا رہا ہے۔طورخم بارڈر پر قانونی کارروائی کے بعد غیر ملکیوں کو افغانستان ڈی پورٹ کیا جاتا ہے۔ڈی سی کے مطابق غیرملکیوں کو فی الحال لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ غیرملکیوں کے انخلاء میں اضافہ ہوجائے تو لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ سے استفادہ کیاجاسکتاہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز 104افراد پر مشتمل 6خاندان ڈی پورٹ کیے گئے۔