طالبان رجیم کے زیرِ سایہ دہشت گردی یورپ کیلئے سنگین خطرہ بن گئی

 دہشت گرد تنظیم  داعش خراسان  اس وقت پورے یورپ کیلئے سنگین ترین بیرونی خطرہ بن چکی ہے
کابل(آئی این پی )  طالبان رجیم کے زیرِ سایہ پنپتی دہشت گردی یورپ کیلئے سنگین خطرہ بن گئی، یورپی یونین کی خفیہ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں پروان چڑھتی شدت پسندی اور دہشتگردی اب صرف خطے تک محدود نہ رہی، سکیورٹی خطرات یورپ تک پہنچ گئے، تاہم یورپی یونین کی لیک شدہ تھریٹ اسیسمنٹ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات منظرِ عام پر آ گئے ہیں۔23صفحات پرمشتمل یورپی یونین تھریٹ اسیسمنٹ رپورٹ کے مطابق افغانستان سے ابھرتے سکیورٹی خطرات کے باعث یورپی یونین کو پرتشدد انتہا پسندی اور دہشت گردی کے سنگین مسائل کا سامنا ہے، افغانستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم  داعش خراسان  اس وقت پورے یورپ کے لیے سنگین ترین بیرونی خطرہ بن چکی ہے