بھارت: قتل کا ملزم اور ملزمہ محبت میں گرفتار، جیل میں شادی کا فیصلہ

 پریا سیٹھ المعروف نیہا سیٹھ اور ہنومان پرساد کی ملاقات چھ ماہ قبل اسی جیل میں ہوئی تھی
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع الور میں  قتل کے 2 مجرمان نے   جیل میں ایک دوسرے سے ملاقات پر  محبت میں گرفتار ہو نے بعد شادی کا فیصلہ کرلیا  ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریا سیٹھ المعروف نیہا سیٹھ اور ہنومان پرساد کی ملاقات چھ ماہ قبل اسی جیل میں ہوئی، جہاں دونوں اپنی اپنی سزائیں کاٹ رہے تھے۔ وقت کے ساتھ یہ ملاقات محبت میں بدل گئی اور اب دونوں  نے شادی کا فیصلہ  کرلیا ہے