شوہر کو قتل کرنے والی اشتہاری ملزمہ گرفتار

 ملزمہ عظمیٰ نے 2023 میں آشنا سے مل کر شوہر کو قتل کردیا تھا 
 شک پر بیٹی نے والد کے قتل کا مقدمہ 11ماہ بعد درج کروایا تھا 
لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نواں کوٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے شوہر کو آشنا کے ساتھ ملکر قتل کرنے والی اشتہاری ملزمہ ساتھی سمیت گرفتار کر لی گئی پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی سید ذیشان رضا کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیںانچارج انویسٹی گیشن تھانہ نواں کوٹ راشد محمود نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے شوہر کو آشنا کے ساتھ ملکر قتل کرنے والی اشتہاری ملزمہ ساتھی سمیت گرفتار کر لی گئی ملزمان میں مقتول کی بیوی عظمیٰ بخاری اور اسکا آشنا عمران شامل ہیںانچارج انویسٹی گیشن تھانہ نواں کوٹ راشد محمود کے مطابق ملزمہ عظمیٰ بخاری نے2023میں آشنا کے ساتھ مل اپنے شوہر اکبر علی کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھاملزمان نے عزیز واقارب کو بتائے بغیر مقتول اکبر علی کی نعش کو جنازہ کروائے بغیر قبرستان میں لاوارث دفنا دیا تھاملزمہ عظمیٰ بخاری مقتول کی دوسری بیوی تھی ملزمان اس واردات کے بعد روپوش تھے مقتول کی بیٹی نے شک گزرنے پر وقوعہ کے تقریباً 11ماہ بعد اپنے والد کے قتل کا مقدمہ درج کروایا تھاملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیاپولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس لاہور کا اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے