چین کے شہر نا نجنگ میں ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشن کے بو رڈ آ ف ڈا ئر یکٹرز ، جنر ل اسمبلی کے اجلا س کی صدا رت کا اعزاز حا صل ہوا
لاہور(سلیمان اعوان) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ پا کستان کے وفاقی محتسب کو دنیا بھر کے محتسبین میں بہت پذ یر ائی حا صل ہو رہی ہے۔حا ل ہی میں مجھے چین کے شہر نا نجنگ میں ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشن کے بو رڈ آ ف ڈا ئر یکٹرز کے 26 ویں سا لا نہ اجلا س اور اس کی جنر ل اسمبلی کے 18 ویں اجلا س کی صدا رت کا اعزاز حا صل ہوا، ان اجلا سوں کے دوران وہا ں انتہا ئی مفید اور نتیجہ خیز سیشن ہوئے، جن میں AOA کے اہداف اور مقاصد کے ساتھ ساتھ مستقبل کے چیلنجوں کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلا س کے دورانAOA کی سال بھر کی سر گر میوں کا بھی جا ئزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ 2022-23ء میں اے او اے کی 148 سر گر میاں (Activities) ہو ئی تھیں جو سال 2024-2025 میں بڑ ھ کر 347 ہو گئیں۔ اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ 2026ء میں 30 سال مکمل ہو نے پرAOA کی 30 ویں سا لگر ہ ہا نگ کا نگ میں بھر پو ر طر یقے سے منا ئی جا ئے گی۔جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد ’’عوام النا س کی سہو لت کے لئے محتسب کے اداروں کا کر دار‘‘ کے موضوع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ایشیائی خطے اور اس سے باہر کے وفود کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجھے اس کا نفر نس کی صدا رت کا بھی مو قع ملا