پاکستانی وفد کی امریکی سینیٹرز اور کانگریس ارکان سے ملاقاتیں، دورہ کی دعوت

 امریکہ اور پاکستان کے تعلقات صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں ہونے چاہئیں :سینیٹر سلیم مانڈوی والا 
واشنگٹن آئی این پی ) سینیٹرمحمود الحسن اورسینیٹر سلیم مانڈوی والاپاکستانی پارلیمانی وفد نے   واشنگٹن میں امریکی پارلیمنٹ کا دورہ کیا،جہاں وفد نے ا مریکی سینیٹرز اورکانگریس اراکین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کانگریس مین ران ایسٹس نے اس  بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انٹر پارلیمانی تبادلوں کو فروغ دیاجانا چاہیے،امریکی پارلیمانی وفد نیسینیٹر رانا محمود الحسن کی دعوت قبول کرتے ہوئے پاکستان آنے کا وعدہ کیا۔تقریب سے خطاب میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں ہونے چاہئیں بلکہ پارلیمانی سطح پر روابط بھی نہایت اہم ہیں