پی ٹی آئی کا مالیاتی بحران شدید‘ارکان اسمبلی و سینیٹرز سے تنخواہوں کے 50 ہزار روپے مانگ لئے

اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی کا مالیاتی بحران شدید ہوگیا ۔پی ٹی آئی نے اپنے ارکان اسمبلی و سینیٹرز سے تنخواہوں سے 50 ہزار روپے مانگ لئے۔پی ٹی آئی نے ہر رکن اسمبلی و سینیٹ نے 50 ہزار روپے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔پارٹی کے مالی معاملات چلانے کے لئے رقم مانگی گئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چند ارکان نے تنخواہ سے چندہ دینے سے انکار کیا، ارکان نے موقف اختیار کیا ہے کہ تنخواہ سے گھر چلانا مشکل ہے کیسے چندہ دیں۔پی ٹی آئی نے ارکان اسمبلی و سینیٹرز سے سالانہ دو لاکھ 4 ہزار روپے چندہ دینے کی ہدایت کی تھی