وزیر اعظم شہباز شریف، محمد اسحاق ڈار، حمزہ شہباز ، شیخ روحیل، سردار ایاز صادق،اسپیکر ملک محمد احمد خان، خواجہ محمد آصف ، وفاقی و صوبائی وزراء ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، عزیز و اقارب شریک ہوئے
دعوت ولیمہ میں 800 مہمانوں کو مدعو کیاگیا تھا، مہمانوں کی تواضع کے لیے سٹارٹر میں سوپ، چکن ڈمپورہ ، دیسی مرغ، امرتسری مٹن پلاؤ، بشیر دارلماہی کی فش اور دیسی گھی سے تیار گاجر کے حلوہ سے کی گئی
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئی ۔ولیمہ کی تقریب وزیر اعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار،سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف، سینئر سیاستدان شیخ روحیل اصغر،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے شرکت کی۔اس کے علاوہ صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر،صوبائی وزیر بلال یاسین ، صوبائی وزیر منشاء اللہ بٹ، مشیر وزیر اعلی پنجاب زیشان ملک ، معاون خصوصی راشد نصراللہ، صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر، خواجہ سلمان رفیق، مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ خان، میاں محمد حنیف سمیت وفاقی و صوبائی وزراء ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، عزیز و اقارب شریک ہوئے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری، معاون خصوصی سلمی بٹ، معاون خصوصی ثانیہ عاشق سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ، ولیمہ کی تقریب میں ملکی و غیر ملکی مہمانوں سمیت وفاقی و صوبائی وزراء سینئر سیاسی قیادت بھی شریک ہوئی، ولیمہ کی تقریب کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔جنید صفدر اور شانزے علی روحیل کے ولیمہ کی تقریب جاتی عمرہ فارمز پر منعقد کی گئی، دعوت ولیمہ کی تقریب میں 800 مہمانوں کو مدعو کیاگیا۔ مہمانوں کی تواضع کے لیے سٹارٹر میں سوپ، چکن ڈمپورہ ، دیسی مرغ، امرتسری مٹن پلاؤ، بشیر دارلماہی کی فش اور دیسی گھی سے تیار گاجر کے حلوہ سے کی گئی، کل شادی کی تقریب میں بھی ون ڈش ہی تھی