سجاد حسین نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران پی پی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا
دربارِ سلطان باہو کے گدی نشین صاحبزادہ نجیب سلطان کی بھی پی پی کی مکمل حمایت
لاہور(آئی این پی )لیہ میں پی ٹی آ ئی میں پی ٹی آئی کو دھچکا،پارٹی رہنمائوں سجاد حسین المعروف سجن خان اور بریگیڈیئر ریٹائرڈ عاصم نواز نے باضابطہ طور پر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔پی ٹی آئی رہنما سجاد حسین المعروف سجن خان کی شمولیت کا اعلان چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی میں ہوا، جنہوں نے سجن خان کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔دربارِ حضرت سلطان باہو کے گدی نشین صاحبزادہ نجیب سلطان نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ صاحبزادہ نجیب سلطان کا تعلق نہ صرف مذہبی اثر و رسوخ رکھنے والے خاندان سے ہے بلکہ ان کی حمایت کو اس خطے میں سیاسی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنماں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے جنوبی پنجاب میں پارٹی کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گی۔بریگیڈیئر ریٹائرڈ عاصم نواز، سابق سٹی ناظم طاہر اعوان اور دیگر مقامی رہنمائو ں نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ بریگیڈیئر (ر)عاصم نواز کی شمولیت کو پیپلزپارٹی کی حکمتِ عملی کیلئے ایک بڑا فائدہ قرار دیا جا رہا ہے