اسلام آباد ایئرپورٹ کے بعد ملک کے دیگر ایئرپورٹس کو آئوٹ سورس کیا جائے گا:مشیر وزیرخزانہ
اسلام آباد (آئی این پی) حکومت کی اقتصادی اصلاحاتی حکمتِ عملی کے تحت قومی اداروں کی موثر نجکاری کیلئے منظم اقدامات جاری ہیں۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزادکے مطابق پاکستان ائیر لائن کی نجکاری ایک لینڈ مارک اور تاریخی اقدام ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری نے ایک نئی تقویت دی جس سے آنے والے دنوں میں مزید بہتری نظر آئے گی۔مشیر وزیر خزانہ نے کہا پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے بجلی کے شعبہ میں مزید بہتری آئے گی، اسلام آباد ایئرپورٹ کے بعد ملک کے دیگر ایئرپورٹس کو آئوٹ سورس کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹس کے ساتھ ساتھ ہوٹلز اور بینکس بھی نجکاری پروگرام کا حصہ ہوں گے