جوائنٹ فیملی میں رہنے والے اپنی چھت،اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت بلا سود قرض لے سکیں گے
جون تک ایک لاکھ 60 ہزار گھر بنا نے کا ہدف‘ 1534 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی بھی منظوری
لاہور (آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گھروں کی توسیع کے بلاسود قرضوں کے اجرا ء کی منظوری دیدی ۔ جوائنٹ فیملی میں رہنے والے گھر کی توسیع کے بھی اپنی چھت،اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت بلا سود قرض لے سکیں گے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جون 2026 تک ایک لاکھ 60 ہزار گھر بنا نے کا ہدف مقررکر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی زمین، اپنا گھر کے 1534 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی بھی منظوری دے دی۔ پہلے مرحلے میں جہلم میں 194، قصور129، فیصل آباد میں 84 اور لودھراں 59 پلاٹ بذریعہ قرعہ اندازی دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی زمین، اپنا گھر کے پلاٹوں کی جلد از جلد قرعہ اندازی کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے فنڈز بڑھانے کے لئے اقدامات کا حکم دیا۔