لاہور( کرائم رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ریشنلائزیشن پر کام شروع کردیا،ایجوکیشن اتھارٹیز سے اساتذہ کا ڈیٹا طلب کر لیا گیا۔ایک سکول میں ضرورت سے زائد اساتذہ کو قریبی سکولوں میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔مکتب سکولوں میں بطور ہیڈ تعینات آئی ٹی ٹیچرز کا ڈیٹا بھی طلب کیا ہے۔رواں ماہ کے اختتام پر ریشنلائزیشن شروع ہونے کا امکان ہے۔محکمہ نے مستقل ریگولر ٹیچرز نہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینکڑوں ٹیچرز کے تبادلے کا امکان ہے۔