سسٹم میں خرابی کے باعث تبادلوں کی درخواستیں موصول نہ ہوئیں
لاہور(کرائم رپورٹر) اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ لٹک گیا ،محکمہ سکول ایجوکیشن شیڈول دے کر بھول گیا۔10 سے 17 مارچ تک تبادلوں کیلئے درخواستیں جمع ہونا تھیں۔سکول انفارمیشن سسٹم میں خرابی ٹھیک نہ ہونے کے باعث تبادلوں کی درخواستیں موصول ہونا شروع نہ ہوئیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے نیا شیڈول بھی جاری نہ کیا۔تبادلے کے خواہشمند ہزاروں اساتذہ کا انتظار طویل ہوگیا۔ ایک سال پہلے تبادلے ہوئے تھے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر تبادلوں کی اجازت دی جائے۔