لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کندھے میں درد کے باعث میو ہسپتال پہنچ گئیں، جہاں انکے دائیں کندھے کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کے کندھے کا ایم آر آئی ٹیسٹ نارمل آیا، وزیر اعلیٰ کو فروزن شولڈر کی تکلیف کے باعث ایم آر آئی کی گئی، ایم آر آئی ٹیسٹ کے بعد میو ہسپتال سرجیکل ٹاور سے واپس چلی گئیں۔ سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ تھیں۔