سرکاری سکولوں کو 25،25لاکھ روپے دینے کا اعلان

سائنس لیب اپ گریڈیشن، رنگ و روغن ،نئے کمروں کی تعمیر کرائی جاسکے گی 
لاہور (کرائم رپورٹر)سرکاری سکولوں میں بہتری لانے کے لئے فی سکول 25 ،25لاکھ روپے فنڈز دینے کا اعلان کر دیا گیا۔مذکورہ فنڈز سکول مینجمنٹ کونسل کی منظوری سے خرچ کئے جاسکیں گے،سائنس لیب اپ گریڈیشن، رنگ و روغن ،نئے کمروں کی تعمیر کرائی جاسکے گی۔فنڈز خرچ کرنے کے لئے پیپرا رولز میں بھی رعایت دی گئی ہے،اس سے قبل سکول کونسل کو صرف 2لاکھ خرچ کرنے کی اجازت تھی۔مذکورہ فنڈز خرچ کرنے کیلئے سکول سربراہوں کو بھاری ٹیکس بھی ادا کرنا پڑتا تھا۔25 لاکھ روپے کی رقم نان سیلری بجٹ سے الگ دی جائیگی،سکولوں کو ہر 3ماہ بعد این ایس بی روٹین کے ساتھ ملتا رہے گا۔25لاکھ روپے کا فنڈ سکولوں کا صرف ایک بار ہی دیا جائے گا۔