جدہ(آئی این پی ) مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں شب قدر کی تلاش میں تیسری طاق رات پر خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا جس میں لاکھوں نمازیوں نے شرکت کی۔رمضان المبارک کے آخری عشرے کی 25 ویں شب کے موقع پر مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں 25 لاکھ سے زائد نمازی شریک ہوئے اور نوافل ادا کیے۔مسجدالحرام اور مسجدنبوی ﷺکی چھتوں،صحن اور ارد گردشاہراہوں،کلاک ٹاور میں نمازیوں کا بھرپور رش دیکھا گیا۔