لیسکو ، تمام جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹسز کے میٹرز جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)لیسکوکے چیف ایگزیکٹو آفیسرانجینئرشاہد حیدر کی کاوشوں کے نتیجے میں لیسکو نے سنگل فیز میٹرز کے بحران پر قابو پا لیا ہے۔ ترجمان کیمطابق لیسکو نے جمع شدہ تمام ڈیمانڈ نوٹسز کے میٹرز جاری کر دیئے ہیں، صارفین کو میٹرز کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہیں ہو گی، جلد ہی خراب ہونے والے تمام میٹرز بھی تبدیل کردیئے جائیں گے۔چیف ایگزیکٹو نے اس پیش رفت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد صارفین کو بروقت اور بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔