ایوان نمائندگان میں 6 ڈیموکریٹس سمیت 222 ارکان نے بل کی حمایت میں ووٹ دیاصدرٹرمپ نے بل پر دستخط کردئیے
واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان میں بھی حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور کرلیا گیا جس کے بعد43روز تک جاری رہنے والا امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈائون ختم ہوگیا۔ایوان نمائندگان میں 6 ڈیموکریٹس سمیت 222 ارکان نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ 2 ریپبلکن سمیت 209 ارکان نے بل کی مخالفت کی۔امریکی میڈیا کے مطابق بل دستخط کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجا گیا جنہوں نے اس پر دستخط کردئیے ۔عارضی فنڈنگ بل کی منظوری سے یکم اکتوبر سے جاری امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈائون ختم ہوگیا۔