اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج جمعہ کو طلب کیا گیا ہے ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں سی ای سی کے تمام اراکین شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔