لاہور(آئی این پی )استحکام پاکستان پارٹی کی تنظیم نو کے لیے 31رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا جبکہ کمیٹی کا اعلان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کیا۔استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان کی جانب سے سے نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔استحکام پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں اسحاق خان خاکوانی، غلام سرورخان، منزہ حسن، سید صمصام علی بخاری اور عون چودھری کو نامزد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ گل اصغر بگھور، فردوس عاشق اعوان، رانا نذیر احمد خان، ہمایوں اختر خان اور ملک نعمان لنگڑیال بھی رکن نامزد ہو گئے ہیں۔خیبر پختونخوا سے جی جی جمال، ایاز خان نیازی ،میاں خالد محمود، چودھری نوریز شکور اور چودھری ظہیرالدین بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے جبکہ ایم پی ایز شعیب صدیقی، غضنفرعباس چھینہ، سارہ احمد خان ، چودھری علی اختر، مامون جعفر تاررڑ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔راجا یاور کمال، فیاض الحسن چوہان،خرم حمید روکھڑی ،امیر حیدر سنگھا، نیاز حسین گشکوری اور رفاقت گیلانی ،ہارون عمران گل اور صدر لاہور ملک زمان نصیب بھی سی ای سی کے رکن ہونگے۔آئی پی پی کے صدرعبدالعلیم خان کے دستخطوں سے نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا قیام عمل میں آ گیا۔