ن لیگ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی پر اہم فیصلے ،احتجاج کابھرپور اور منظم جواب دیا جائیگا
لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں ہونے والے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جس میں آئندہ اسمبلی اجلاسوں کے لیے حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ فیصلہ کیا گیا کہ ایوان میں اپوزیشن کی نعرہ بازی یا احتجاج کی صورت میں حکومت کی جانب سے بھرپور اور منظم جواب دیا جائے گا۔پارلیمانی نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے ہر رکن کو ہدایت کی گئی کہ وہ ماہانہ ریفریشمنٹ فنڈ کی مد میں 20 ہزار روپے چیف وہپ کے پاس جمع کروائے تاکہ اجلاسوں کے انتظامات مو ثر انداز میں انجام د یئے جا سکیں۔ مریم نواز کی کارکردگی کوسراہا گیا۔