پنجاب حکومت کے مثالی گائوں منصوبے پر ن لیگی رکن اسمبلی کوتحفظات

لاہور (آئی این پی) پنجاب حکومت کے مثالی گائوں منصوبے پر اپنی ہی جماعت کے رکن اسمبلی نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے کے معیار پر سوالات اٹھا دیئے۔ پنجاب اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی رکن اسمبلی ملک احمد سعید خان نے منصوبے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حلقے میں موجودہ طریقہ کار کے تحت مثالی گائوں بنانے کے حق میں نہیں۔ ملک احمد سعید خان نے دعوی کیا کہ منصوبے میں 70 فیصد پرانی جبکہ 30 فیصد نئی اینٹیں استعمال کی جا رہی ہیں جو فنڈز کا ضیاع ہے