افغانستان میں 5.7 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

کابل(آئی این پی)افغانستان کے ہندوکش علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔برطانوی خبر رساں ادارے   کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7  گہرائی 10 کلومیٹر اور مرکز افغانستان کے علاقے میں تھا۔زلزلے سے کسی قسم کی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے