بنگلہ دیشی آرمی میں اعلی سطح پر تبدیلیاں، چیف آف جنرل سٹاف تبدیل

 لیفٹیننٹ جنرل محمد معین الرحمان کو نیا چیف آف جنرل سٹاف تعینات کر دیا گیا 
ڈھاکہ(آئی این پی ) بنگلہ دیش کے وزیر اعظم طارق رحمان کے  چارج سنبھالتے کے چند روز بعد ہی بنگلادیش کی آرمی میں اعلی سطح پر بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں تعینات دفاعی مشیر بریگیڈئیر جنرل محمد حفیظ الرحمان کو ترقی دیکر میجر جنرل بنا دیا گیا ہے اور انہیں 55 انفنٹری ڈویژن کا جنرل آفیسر کمانڈنگ تعینات کرکے فوری وطن واپس بلا لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمد معین الرحمان کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ میجر جنرل قیصر رشید چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل آف فورسز انٹیلی جنس تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ میجر جنرل محمد جہانگیر عالم کو وزارت خارجہ میں سفیر لگا دیا گیا ہے