خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 25فروری تک موخر کردیا گیا

پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کابینہ کا  پیر کو ہونے والا  اجلاس وزیر اعلی کی مصروفیت کے باعث موخر کردیا گیا۔خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس  پیر کو ڈھائی بجے طلب کیا گیا تھاجس کے لئے اٹھارہ نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سہیل خان کی آئندہ مالی سال کے بجٹ جائزہ اجلاسوں اور دیگر مصروفیات کے باعث اب بدھ پچیس فروری تک ملتوی کردیا گیا   ۔