پشاور(آئی این پی )پشاور میں خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ میں مجوزہ توسیع کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اس فیصلے کی بنیادی وجہ حکمران جماعت میں اختلافات ہیں، جن کے باعث کابینہ میں نئے اراکین کی شمولیت پر اتفاق رائے پیدا نہیں ہو سکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کابینہ میں توسیع کے لئے چند ناموں کو حتمی شکل دے دی تھی، جبکہ دوسرے مرحلے میں پانچ سے چھ اراکین کو کابینہ کا حصہ بنانے پر غور کیا جا رہا تھا۔ تاہم پارٹی کے اندر مختلف گروپس کی جانب سے تحفظات سامنے آنے کے بعد اس عمل کو روک دیا گیا۔