میاں اسلم اقبال کے ڈیرے پر پولیس اہلکار کے قتل کی حقیقت بے نقاب

میاں اسلم اقبال کے ڈیرے پر پولیس اہلکار کے قتل کی حقیقت بے نقاب

لاہور میں سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے پر فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار قتل ہو گیا، جبکہ واقعے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتول اور قاتل کے درمیان تنازع کی وجہ مبینہ ہم جنس پرستی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق، ملزم کانسٹیبل ارشد نے تفتیشی ٹیم کے سامنے اعترافی بیان دیتے ہوئے کہا کہ مقتول عمران اسے جنسی تعلق پر مجبور کر رہا تھا، اور اسی دباؤ کے باعث اس نے قتل کی واردات کی۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم ارشد اور مقتول عمران دونوں نشے کے عادی تھے۔ تحقیقات میں سامنے آیا کہ ملزم کی چھ سال قبل بیوی سے طلاق ہو چکی ہے اور وہ میانوالی کا رہائشی ہے، جبکہ مقتول فیصل آباد پولیس سے برخاست ہو چکا تھا۔جائے وقوعہ سے نشے کے استعمال کے شواہد تو ملے، تاہم ملزم کے ہم جنس پرستی سے متعلق دعوے کے ٹھوس شواہد نہیں ملے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔